حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

بصرہ میں کینسر ہسپتال کا افتتاح

2024-05-21 14:03

متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام نے بصرہ میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے

یوم ولادت حضرت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے متولی شرعی شیخ عبد المہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی میں الثقلین ہسپتال کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متولی شرعی نے کہا کہ ایک سال تک ہر عمر کے مریضوں کے لئے علاج و معالجے کی سہولت مفت ہو گی ۔

 شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے کہا کہ

ان اداروں کے بنانے کا مقصد کوئی پیسہ کمانا نہیں ہے بلکہ ہم ان اداروں کے ذریعے عراقی عوام اور پسماندہ طبقے کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی فکر و وژن کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ الثقلین ہسپتال میں کینسر کے ہر قسم کے مریضوں کا علاج ایک سال تک مفت ہوگا۔

ایک سال میں تمام عمر کے مریضوں کا علاج فری ہوگا چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے۔

 تاہم ایک سال پورا ہونے کے بعد بھی یہ سہولت ہر عمر کے غریب کمزور اور محدود آمدنی والے خاندانوں کو میسر ہوگی تاکہ صحت کے بنیادی سہولیات سے یہ طبقہ محروم نہ ہو۔

 واضح رہے کہ بصرہ میں کینسر کے ٹیومر کے علاج کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے بنائے گئے الثقلین ہسپتال کو متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر بہترین اور عالمی معیار کے جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى