حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

کربلاء فوڈ اتھارٹی نے 24ٹن زائد المعیاد اشیاء کو تلف کر دیا

2024-05-15 05:53

کربلاء فوڈ اتھارٹی نے 24 ٹن زائد المیعاد اشیاء برآمد کر کے انہیں موقع پر ہی تلف کر دیا ہے۔

کربلاء ہیلتھ کنٹرول اینڈ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے صوبہ بھر کی مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مار کر 24 ٹن زائد المیعاد اشیاء برآمد کیں۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر اصحاب صلاح موسوی نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ محکمہ صحت اور انکے اہلکاروں نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر صوبہ کربلاء میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 ٹن زائد المیعاد خشک راشن برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ (1,178) ہزار لیٹر مائع مواد جو مضر صحت اور نا قابل استعمال تھا ،اسکو بھی سرکاری تحویل میں لے کر مالکان اور میڈیا کے سامنے تلف کر دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ محکمے کی ٹیموں نے معاونین کے ساتھ (764) انفرادی اور مشترکہ چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے (26) سٹورز کو سیل کر دیاگیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے(68) سٹورز کو جرمانے کیے گئے

 اور (1,657) سے زیادہ اشیاء کو چیک کیا گیا جبکہ (184) کھانے کے نمونوں کو لیبارٹری بھیجا اور 74 کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

واضح رہے محکمہ ہذا اس قسم کے چھاپے وقتا فوقتا مارتا رہتا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور زائدالمیعاد اشیاء کو مارکیٹ میں رکھنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے اور انہیں ان ممنوعہ کاروائیوں سے روکا جا سکے ۔

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى