عتبہ حسینہ بغداد میں کینسر کی بیماری کے لیے ایک ہسپتال اور آٹزم کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

2024-05-04 05:34

حرم حسینی نے دارالحکومت بغداد میں کینسر کی بیماری کے لیے ایک ہسپتال اور آٹزم کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

عتبہ حسینہ میں السبطین فاؤنڈیشن برائے سائیکاٹری، آٹزم اور کمیونٹی بحالی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ سعدی نے کربلاء انٹرنیشنل ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کینسر کی بیماری کے علاج کے لیے ایک ہسپتال کے منصوبے کے قیام کے لیے ڈیزائن موجود ہے اور آنے والے سالوں میں بغداد میں آٹزم کے لیے ایک خصوصی مرکز بنایا جائے گا خاص طور پر تاجیات کے علاقے میں۔


 انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ دارالحکومت میں آٹزم کے اسپیکٹرم میں مبتلاء افراد کے علاج کے لیے یہ پروجیکٹ بغداد میونسپلٹی کی طرف سے دی گئی زمین پر قائم کیا جائے گا اور حرم امام حسین علیہ السلام کے ایک سے زیادہ مربوط طبی پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ شہریوں کی خدمت کے لیے ہے۔


 انہوں نے واضح کیا کہ تین سالوں کے دوران عتبہ حسینہ کا بنیادی ہدف باقی ماندہ صوبوں میں ان اکیڈمیوں کو مکمل کرنا ہے جو مکمل نہیں ہوئی ہیں یا جو مکمل ہو گئیں ہیں ان کو آلات سے لیس کرنا اور وہاں کام کرنے والے عملہ کی تربیت کرنا تاکہ وہ اہلیت پیدا کر سکیں۔


 یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزراء کی کونسل نے کل، منگل، 4/30 کو اپنے اٹھارویں باقاعدہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ متعلقہ بلدیہ اور متعلقہ وزیر کی منظوری سے، اراضی نمبر (2251/28 تاجیات) کو الاٹ کرنے کا بیڑا اٹھائے گی جو کہ بغداد کی میونسپلٹی کی ملکیت ہے۔

عتبہ حسینہ کے جنرل سیکرٹریٹ کو، آرٹیکل 60/4 کی بنیاد پر کینسر کے امراض کے ہسپتال اور آٹزم کے لیے ایک خصوصی مرکز کے منصوبے کے قیام کے مقصد سے، ترمیم شدہ میونسپل ایڈمنسٹریشن قانون (1964 کے 165) کے توسط سے زمین الاٹ کرے گی۔

العودة إلى الأعلى