حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

سبطین اکیڈمی فار آٹزم نے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کھیلوں کے مقابلہ کا اہتمام کیا

2024-04-25 05:04

حرم امام حسین ؑ کے ادارے سبطین اکیڈمی فار آٹزم نے 23 اپریل کو ایک فٹ بال ٹورنامٹ کا ا ہتمام کیا گیا جس میں آٹزم کی مرض میں مبتلاء بچوں نے خصوصی شرکت کی تھی

اکیڈمی میں ایکٹویٹی کے انچارچ وسیم رشید نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹریوو میں کہا کہ یہ  فٹبال ٹورنامنٹ ورلڈ آٹزم ڈے کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا جس میں کربلا میں السبطین اکیڈمی کی ٹیم ،کربلا میں امام حسین انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم، نور المصطفیٰ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم اور بابل میں امام حسین انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا

وسیم نے بتایا کہ اس مقابلہ کا مقصد ان بچوں کی دماغی صلاحیت کو نکھارنا ہے کیونکہ کھیل کود سے جسمانی فوائد کے علاوہ کھیل دماغی صحت اور جذباتی پر بھی گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ کھیلوں سے منسلک باقاعدگی سے ورزش اینڈورفنز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے، اچھا محسوس کرنے والے ہارمونز، جو تناؤ میں کمی، اضطراب کے خاتمے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے مقصد کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے، خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کی ایک مثبت تصویر کو فروغ ملتا ہے۔ خاص طور پر ٹیم پر مشتمل کھیلوں میں سماجی روابط، دوستیاں اور سپورٹ نیٹ ورکس پنپتے ہیں اور یہ تنہائی کا مقابلہ کرتے ہیں اور مجموعی ذہنی تندرستی کو بڑھاتے ہیں۔ کھیل تناؤ کے انتظام، ذہنی استقامت کو بڑھانے، اور ایک متوازن و اطمینان بخش زندگی کی آبیاری کے لیے ایک طاقتور طریقہ کار کے طور پر ابھرتے ہیں۔

مزید برآں کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کے لیے انعامات اور حوصلہ افزائی کا کپ  دیا گیا جیتنے اور ہارنے والی ٹیم میں فرق کئے بغیر تاکہ سب کی حوصلہ افزائی ہو

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى