مسجد کوفہ میں تیرھویں سالانہ السفیر ثقافتی سیمینار کا آغاز
جناب مسلم بن عقیل سفیر امام حسین علیہ السلام امام کے خط کے ساتھ کوفہ میں آمد کی مناسبت سے مسجد کوفہ اور اس سے ملحقہ مزارات کی طرف سے تیرہویں بین الاقوامی ثقافتی سیمینار کی تقریبات کا آغاز کوفہ کی عظیم الشان جامع مسجد میں مذہبی و سماجی شخصیات اور میڈیا کی موجودگی میں تقریب کا آغاز
السفیر ثقافتی سیمینار کا باقاعدہ آغازمسجد کے قاری شیخ علاء صادقی کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید سے ہوئی اس کے بعد مسجد کوفی کے سیکٹری جنرل کا پیغام جناب علی صاحب الجبوری نے پڑھ کر سنایا ،جس میں انہوں نے سب سے پہلے اس سیمنار کے لئے تشریف لانے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے قیام مقصد امام حسین ؑ کو بیان کیا
انہوں نے مزید کہا جناب مسلم مکہ سے مدینہ تشریف لائے اور روضہ رسول میں نماز اداکرکے صبح ہوتے ہی کوفہ کی سمت سفر کا آغاز کردیا۔راستہ کی مشکلا ت برداشت کرتے ہوئے 5شوال کو مدینہ سے کوفہ پہنچے اور مختار بن عبید ثقفی کے گھر قیام پذیر ہوئے۔ جناب مسلم کی آمد کی خبر سن کر اہل کوفہ مختار کے گھر میں جمع ہوئے آپ نے امام حسین علیہ السلام کا خط پڑھ کرسنایا تولوگ جوش محبت وعقیدت سے رونے لگے۔اوربعض بااثر عقیدت مندوں نے کھڑے ہوکر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنی نصرت کا یقین دلایا اسکے بعد لوگ آپ کے ہاتھوں پرامام حسین (ع)کی بیعت کرنے لگے۔ اگرچہ جناب مسلم نے ان لوگوں سے بیعت کا مطالبہ نہیں کیا تھا لیکن جب وہ بہ رضا ورغبت بیعت کرنے لگے تو آپ نے ان سے اس طرح بیعت لی جس طرح رسول نے قبیلہ خزرج و غیرہ سے بیعت لی تھی بیعت کے الفاظ یہ تھے ؛کتاب خدا وسنت رسول کی طرف دعوت ، ظالموں اورسرکشوں سے جہاد ،مستضعفین سے دفاع ،محروموں کے حقوق کی بازیابی ،غنائم کی صحیح تقسیم اور اہل بیت کی نصرت
اس کے بعد دیوان وقف شیعی کی نمائندگی کرتے ہوئے دینی امور کے انچارچ جناب احسان جعفر نے اسلام کی بقاء کے لئے امام عالی مقام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے دور حاضر میں ہونے والی انحرافات کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا
اس کے بعد مہمان شاعر جناب نجاح العرسان نے جناب مسلم(ع) اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا
اس سیمینار میں جناب مسلم(ع) کی کوفہ آمد اور اس زمانے کے حالات پہ بنائی گئی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی