حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

جرمن ڈاکٹر نےعتبہ حسینیہ کی صحت کے شعبے میں عالمی معیار تک جانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے

2024-04-09 12:53

جرمن ڈاکٹر سلطانی اور ان کے ہمراہ وفد نے کربلاء معلی میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حرم حسینی کے زیر انتظام چلنے والے انسانی فلاح و بہبود کے شعبہ صحت کے پروجیکٹس کادورہ کیا۔

انہوں نے عتبہ حسینہ کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر سلطانی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابو الفضل العباس علیہما السلام کے روضہ پر حاضری دینے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے حرم کی جانب سے صحت کے شعبے میں زائرین کو دی جانے والی خدمات کو قریب سے دیکھنے آیا ہوں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ میں اس ہسپتال کے انتظامات سے متاثر ہوا ، جہاں میں نے جدید ترین آلات کے ساتھ مفت علاج کی سہولتوں کو دیکھا جو کہ یقینا انسانیت کی فلاح و بہبود اور غریب ہم وطنوں کے لے بہت بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میڈیکل کے حوالے سے عراق کا مستقبل روشن ہے۔ مجھے اس اسپتال کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ ہسپتال جرمن کے جدید طبی آلات سے لیس ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ہسپتال میں عراقی تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے حرم کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ کی کوششوں سے اللہ تعالی نے مجھے 14 سال بعد دوبارہ سرزمین کربلاء آنے کی توفیق دی اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا موقع ملا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى