حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

کربلاء :کریم اہل بیت، حضرت امام حسن (ع) کا جشن ولادت باسعادت

2024-03-27 12:34

کر بلاء معلی میں یوتھ ڈویلپمنٹ نے مرکزی کمیٹی برائے میلاد کی تعاون سے کریم آل طہ نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ/سوشل ڈویلپمنٹ ڈویژن نے مرکزی کمیٹی برائے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعاون سے روضہ حسین علیہ السلام میں یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایک پر مسرت تقریب کا اہتمام کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے نواسے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل خانہ) امام حسن رضی اللہ عنہ، رمضان کے بابرکت مہینے کے وسط میں۔

یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیر آرگنائزیشن برائے نوجوانوں کے انچارج اہلکار، جناب علی ذکی التمیمی نے کربلا انٹرنیشنل  نیوزایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے جشن ولادت کا مرکزی پروگرام امام حسین علیہ السلام کے شہر  کربلاء میں منعقد ہوا، محافل جشن کے ان پروگراموں میں مقررین اور مداحان اہل بیت عصمت و طہارت نے بارگاہ امام حسن علیہ السلام اور اہلبیت اطہار کی دیگر ذوات مقدسہ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور دین اسلام کی عظیم المرتبت ہستیوں خاص طورپرامام حسن علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی

انہوں نے مزید کہایہ جشن امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر منعقد ہونے والی بہت سی سرگرمیوں  کا حصہ ہے جس کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی

ایام ولادت و شہادت کو منانا ہے تاکہ یہ امانت نسل در نسل منتقل ہو اس موقع پر ونوں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے اور امام حسن علیہ السلام کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر آویزاں کئے ہیں۔ روضہ مبارک و بین الحرمین کو رنگ برنگی لائٹس سے سجایا گیا ہے۔

بڑے شہزادے کی یوم ولادت کی مناسبت سے حرم کی جانب سے مختلف سینکڑوں تحفے ،پھولوں، مٹھائی اور مبارک باد پر مشتمل کارڈز کے ساتھ زائرین کرام میں تقسیم کیا گیا 

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى