سفیر امام حسین علیہ السلام ہسپتال میں برکت امام حسن سے ایک پیچیدہ آپریشن کامیاب

2024-03-27 11:18

سفیر امام حسین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال جو کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے حرم کے بالکل قریب واقع ہے، اس میں رات گئے تک ایک آپریشن جاری رہا اور کامیاب رہا

یہ آپریشن امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام حسین علیہ السلام کے ہسپتالوں میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران ہوا۔  

ہسپتال میں انتظامی امور کے اسسٹنٹ انچارج عباس عبدالعلی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ ہسپتال میں پہلی بار اس قسم کے پیچیدہ مسئلے کو آپریٹ کیا گیا ہے ۔عطاٰ ءامام حسن علیہ السلام میڈیکل کیمپ میں دور دراز سے آنے والے لوگوں کے کولہے اور گھٹنے کی ہڈی کا مفت آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ سرجری لوگوں کی زندگی بدل دیتی ہے۔ سالوں سے وہیل چیئر پر بیٹھے لوگ چلنے لگ جاتے ہیں۔ 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نجی ہسپتال میں کولہے اور گھٹنے کی ہڈی کا آپریشن کریں تو کم از کم 7 سے 12 ملین دینار عراقی خرچ آتا ہے 

انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈاکٹروں نے عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے مریضوں کے اس فری میڈیکل کپمپ میں 60 مریضوں کے آپریشن کیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر اس بابرکت مہینے میں جو اپنے اندر رحمتوں و برکتوں کو سمیٹ کر لایا ہے اور اس ماہ مبارک میں عظیم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام زائرین اور عراقی عوام کے لیے 16،15،14رمضان المبارک تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی، جس میں ہونے والے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى