پرنٹنگ پریس میں دار الوارث کی نمایاں کامیابی

2024-03-26 10:24

عتبہ حسینہ کے ساتھ منسلک الوارث پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ ہاؤس نے اپنی برانج کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں پر فقط ادب و ثقافت سے منسلک مواد کو پرنٹ کیا جائے گا اور اسے بڑے بڑے مراکز تک پہنچایا جائے گا۔ مزید برآں کتاب بینی کو عام کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

پبلشنگ ہاؤس کے جنرل سپروائزر انجینئر منتظر صالح نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ دار الوارث نے حالیہ دنوں میں جن پروجیکٹس کا افتتاح کیا ہے، اس میں پپلیشر کا شعبہ بھی شامل ہے جو ہر اس کتاب ،ناول اور تحقیق کو چھاپے گا جو پریس کمیٹی کے شرائط کے ساتھ موافقت رکھتی ہوگی۔

 انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پپلیشر کا قیام ایک ایسے وقت میں ہونا خوش آئند بات ہے جب معاشرے میں مطالعہ اور کتاب بینی کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے اور اچھی کتاب اور ناول کی ڈیمانڈ ختم ہوتی جا رہی ہے۔

لیکن اس کے باوجود حالیہ دنوں میں کچھ کتابیں تیسری بار چھپوائی گئیں ہیں کیونکہ ایسی کتب کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہے اورکم قیمت ہیں۔ 

صدیوں پہلے کے ایک عرب مصنف جاحظ نے ایک پریشان حال شخص کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کتاب ایک ایسا دوست ہے جوآپ کی خوشامدی تعریف نہیں کرتا اور نہ آپ کو برائی کے راستے پر ڈالتا ہے۔ یہ دوست آپ کو اکتاہٹ میں مبتلا ہونے نہیں دیتا۔ یہ ایک ایسا پڑوسی ہے جو آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ یہ ایک ایسا واقف کار ہے جو جھوٹ اور منافقت سے آپ سے ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى