پہلی صدی ہجری کا ایک نایاب مخطوط جو کہ امام سجاد علیہ السلام سے منسوب ہے

2024-03-25 10:31

حرم امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر میں پہلی صدی ہجری کا ایک نادر مخطوط نسخہ ہے جو امام زین العابدین علی بن حسین علیہما سے منسوب ہے۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کےشعبہ بحالی کے انچارج حسنین عبد اللہ نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ یوں تو حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم میں بہت سی قیمتی و نایاب اشیاء موجود ہیں اور مخطوطات کے کئی نسخے موجود ہیں۔ ان میں سب سے قدیمی اور قیمتی مخطوط پہلی صدی ہجری کا قرآن مجید کا وہ نسخہ ہے ، جو خط کوفی میں چمڑے پر لکھا ہوا ہے اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے دست مبارک کا تحریر کردہ بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نادر نسخہ ایک کویتی زائر نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کو کفٹ کیا ہے۔ ہم اس نسخہ کو میوزیم کے نادر نسخوں میں شامل

کیا ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ بھی بہت سے قیمتی مخطوطات موجود ہیں جن میں سے اکثر لوگوں کی طرف سے گفٹ کیے گئے ہیں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى