تہران میں منعقد ہونے والی اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں عتبہ عباسیہ کی بھرپور شرکت

2024-03-23 10:43

حرم حضرت عباس علیہ السلام نے قرآن علمی کمپلیکس تہران میں منعقد ہونے والی اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں بھرپور شرکت کی جس میں دنیا کے 25 ممالک نے شرکت کی ہے

قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا کہ علمی کمپلیکس تہران میں حرم حضرت عباس علیہ السلام  اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شرکت کر رہا ہے اور مزید برآں ہمارے سٹال پہ کتابی وقلمی نسخوں کی نمائش ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن علمی کمپلیکس میں منعقدہ نمائش میں شرکت ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قرآنی مطبوعات ومنشورات کو نمائش میں شریک افراد اور وزیٹرز کو متعارف کروانے کا ذریعہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کے قرآنی و علمی وژن کو بھی واضح کرتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نمائش ہر سال ماہ رمضان کے بابرکت ایام میں اور عید نوروز کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے۔ یہ نمائش دو ہفتے تک جاری رہتی ہے اور بہت سی قرآنی سرگرمیوں کے علاوہ ، فکری سیمینارز، عربی خطاطی کے فن پارے اور مختلف قرآنی نسخے اس نمائش کا حصہ ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے حرم حضرت عباس ؑ کے سٹال پر زیادہ لوگوں کا رش ہوتا ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى