امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام حسین ع کے ہسپتالوں میں تین دن فری علاج معالجہ کا اعلان

2024-03-19 14:14

متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام ہسپتالوں میں 16،15،14رمضان المبارک کو اس بابرکت مہینہ اور امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام حسین ع کے ہسپتالوں میں تین دن فری علاج کیا جائے گا

حرم کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار السعدی نے کہا مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے حکم دیا ہے کہ اس بابرکت مہینے میں جو اپنے اندر رحمتوں و برکتوں کو سمیٹ کر لایا ہے اور اس ماہ مبارک میں ہونے والے عظیم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام زائرین اور عراقی عوام کے لیے تین دن تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ اس خوشی میں سب لوگ شریک ہو سکیں

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں بہت سی میڈیکل سہولیات شامل ہیں

ان ہسپتالوں میں سرفہرست امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال ،

المجتبیٰ ہسپتال جو کہ خون کی بیماریوں کے علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں مہارت رکھتا ہے،

خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ہسپتال جو کہ خواتین سے مختص ہسپتال ہے،

سفیر امام حسین ہسپتال،

وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار دی ٹریٹمنٹ آف آنکولوجی اینڈ کینسر،اور

مرکز سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) جو آنکھوں کی سرجری سے مختص ہے شامل ہے

ان ہسپتالوں میں 16،15،14 رمضان المبارک کو تین تک فری میڈیکل کیمپ ہوگا اور اس کار خیر کا ثواب امام حسن مجتبی علیہ السلام کو ہدیہ کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں سہ روزہ صحت پیکچ میں تمام طبی سہولیات کے ساتھ علاج، معائنہ،لیبارٹری ٹیسٹ اور تمام چھوٹے اور بڑے آپریشن شامل ہوں گے۔

اس دوران آنے والے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام برداشت کرے گا۔

واضح رہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام مختلف مناسبات پر لوگوں کو انکی دہلیز پر میڈیکل سہولیات دینے کے لئے اس قسم کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے

العودة إلى الأعلى