حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

ماہ مبارک رمضان میں حرم امام حسین علیہ السلام کے عراق کے مختلف صوبوں میں فعالیات

2024-03-18 12:52

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرآن کا ادارہ دار القرآن کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صحن حسینی کے علاوہ ملک بر میں250مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے

دار القرآن االکریم کے میڈیا ڈیپارمنٹ کے مسول جناب کرار الشمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی قرآن کی بہارکی ابتدا ہوتی ہے اس لئے اس مقدس مہینے میں دار القرآن نے قرآن کی مختلف تقریبات،قرآنی سرگرمیوں اور مقابلوں کا سلسلہ مختلف صوبوں میں شروع کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقدس مہینہ میں قرآن سے متمسک ہو سکے

انہوں نے مزید کہا، کہ ہم نے عراق کی مختلف صوبوں میں قرآنی محافل کو تشکیل دی ہے جبکہ کربلاء معلی میں 14 مقامات پر محفل انس بالقرآن انعقاد کیا جا رہا ہے

اس کے علاوہ حرم امام حسین کے اندر مختلف ہالوں خواتین کے لیے ختم قرآنی کا اہتمام کیا گیا ہے،

جبکہ عراق کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں 34 م مقامات پرختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ان نورانی محافل میں حرم حضرت امام حسین ؑ ااور حرم حضرت عباس ؑ کے قاریان قرآن  کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک سے قاری قرآن شرکت کرینگے اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور ان بابرکت محافل کے انعقاد کا مقصد ان تمام علاقوں میں قرآن کریم کی خوشبو اور نور کو پھیلانا ہے

الشمری نے مزید بتایا کہ دار القرآن کریم حسب سابق امسال بھی قرآنی سیمنار منعقد کریں گے اس کے علاوہ ہم اس سال معارف قرانی کے عنوان سے ایک قرآنی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کو ہر روز 9:00 بجے صبح زوم پر نشر کرینگے جس میں علوم قرآن کے ماہر اساتذہ کرام شرکت کریں گے

امیر الموسوی

ابو علی


منسلکات

العودة إلى الأعلى