حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

حرم امام حسین علیہ السلام نے افریقہ کے 12 ممالک میں 570 پانی کے کنویں کھدوائے ہیں

2024-03-18 12:03

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام چلنے والے بین الاقوامی ادارے مرکز اصحاب کساء نے امام عالی مقام علیہ السلام کے نام پر افریقہ کے بارہ ممالک میں پانچ سو سے زائد کنویں کھدوائے ہیں تاکہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو اور پینے کے لئے صاف پانی میسر ہو

مرکز کے ڈائریکٹرشیخ احمد راشد طرفی نے کہا کہ ان ممالک کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید ضرورت کے پیش نظر مرکزاصحاب کساء نے امام حسین علیہ السلام کے نام پر افریقہ کے مختلف مقامات پر پانی کے پانچ سو ستر کنویں کھدوائے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اصحاب کساء ان ممالک میں انسانی فلاح وبہبود کے لئے مختلف فلاحی کام کررہا ہے، جن میں سے سر فہرست مستحقین میں راشن تقسیم کرنا، اس کے علاوہ یتیموں کی کفالت کرنا اور غریب و نادار لوگوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کرانا شامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دین مبین اسلام کو پھیلانے کے لئے مختلف کانفرنسوں کا انعقاد کرنا تاکہ تعلمات محمد وآل محمد علیہم السلام سے انکے دلوں کو منور کیا جا سکے تاکہ یہ گمراہی کو چھوڑ کر صحیح راستوں پر آ سکیں۔

2050 تک دنیا کے تقریباً 6 ارب افراد کو صاف پانی کی کمی کا خطرہ ہے، جس میں خاص طور پر جنوبی صحارا اورمشرق وسطیٰ کے خطے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہوگا۔

آج دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی سال میں کم از کم ایک بار پانی کی شدید قلت کا سامنا کرتی ہے اور 2.3 بلین افراد پانی کی قلت کے شکار ممالک میں بستے ہیں،

جب کہ دو ارب لوگ، جو دنیا کی 26 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں، پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں

ابرہیم العوینی

ابو علی

العودة إلى الأعلى