عرب ٹورزم 2024 فوٹوگرافی کا انعام عراقی فوٹو گرافرکے نام

2024-03-17 10:26

عرب ٹورزم اتھارٹی نے اعلان کیا کہ عراقی فوٹوگرافر حکمت عیشی کی ایک تصویر سال 2024 کا بہترین سیاحتی شاٹ ہے ،جس میں انہوں نے کربلاء معلی کے ایک تاریخی ورثہ کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے

کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کے ذرائع نے کہاکہ عرب ٹورزم میڈیا ایوارڈز برائے 2024 کے مقابلے میں ایک عراقی فوٹوگرافر کی فوٹو کو بہترین سیاحتی فوٹو قراد دیا گیا ہے اور کمیٹی کی طرف سے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ عیشی نے ان تاریخی مقامات اور ورثہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو کربلاء کی مقدس سرزمین پر موجود ہیں اور وہ دنیا اور میڈیا کے آنکھوں سے اوجھل ہیں


العودة إلى الأعلى