رمضان میں مسلمانوں کو گذشتہ برسوں کی طرح مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت ہوگی
رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کو لے کر اکثر اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اسرائیلی حکومت نے منگل کو ان مسلمان نمازیوں کے ساتھ نمٹنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو رمضان کے آنے والے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔
یروشلم: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی افواج کا ظلم و ستم مزید شدت اختیار کر جاتا ہے۔ رمضان میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ مقدس مہینے میں فلسطینی روزہ دار صیہونی افواج کے گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ اب جب کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت عروج پر ہے ۔
یہ اعلان اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں تقریباً پانچ ماہ سے جاری لڑائی کی وجہ سے شدید کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ ایسے خدشات تھے کہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے کمی کر دے گا۔ لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کی اجازت دے گا جیسا کہ اس نے گذشتہ برسوں میں کیا ہے۔ یہ فیصلہ اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ حکومتی اجلاس میں کیا گیا۔ نتن یاہو نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اس بات کا تعین کریں گی کہ منصوبے میں آیا کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پچھلے برسوں میں، اسرائیل نے مغربی کنارے سے اجازت نامہ رکھنے والے 45 سے 55 سال کی عمر کے مردوں سمیت خواتین اور چھوٹے بچوں کو رمضان کے دوران بغیر اجازت یروشلم میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی
امیر الموسوی
ابو علی