نیمۂ شعبان میں زائرین کی خدمت کے لئے 850 سے زائد مواکب نے شرکت کی
2024-02-26 12:45
شعائر حسینی و مواکب سیکشن کے سربراہ سید عقیل یاسری نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کوبتایا ہے کہ نیمۂ شعبان میں کربلاء معلی میں زائرین کی خدمت کے لئے 850 سے زائد مواکب نے شرکت کی
سید یاسری نے کہا کہ مواکب نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی شعائر و مواکب سیکشن کے ساتھ مل کر خدماتی امور کو منظم کیا اور عراق کے مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال زیارت شعبانیہ کے لیے آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے (850) سے زیادہ مواکب لگائے گئے کہ جن کا تعلق مختلف عراقی صوبوں سے تھا ان کی یہ خدمات زائرین کی کثرت کے پیش نظر مراسم زیارت کے اختتام کے بعد بھی جاری رہیں۔ واضح رہے کہ پندرہ شعبان کی رات اور دن کے دوران دسیوں لاکھ زائرین امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف جحاصل کرنے کے لیے کربلا آتے ہیں
امیرموسوی
ابو علی