عراقی عوام تمام مذاہب کے درمیان امن اور باہمی بقاء کو پسند کرتے ہیں(نمائندہ ویٹیکن)

2024-02-20 11:01

روم میں ویٹیکن لائبریری کے سربراہ بشپ ونسینیو زانی نے ویٹیکن کے پوپ کی نمائندگی کرتے ہوئے 17ویں انٹرنیشنل ربیع الشہادہ مہرجان میں شرکت کے دوران کہا عراقی عوام تمام مذاہب کے درمیان امن اور بقائے باہمی کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ "دنیا بہت منقسم ہے اور آج بڑے مسائل سے دوچار ہے، اور ہمیں دنیا کو محبت اور سلامتی کی پیشکش کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، کیونکہ دنیا میں بہت سے مذاہب اور بہت سے فرقے ہیں، لیکن بھائی چارے کے ذریعے محبت کا مظاہرہ کیا جائے اور دنیا کو ایمان کے متعلق خوبصورت گواہی دیں


 قابل ذکر یہ بات ہے کہ ویٹیکن کے پوپ نے اس سے قبل عراق کا دورہ کیا تھا اور نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سید  سیستانی دام ظلہ الوارف سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کو عالمی توجہ حاصل ہوئی اور کئی بین الاقوامی ایجنسیوں اور چینلز نے اس کو کوریج دی تھی۔ ابراهيم العويني

العودة إلى الأعلى