نجف الاشرف قائدانہ صلاحیت کی تیاری کے لیے نئے عراق کی صبح پروگرام کی میزبانی کررہا ہے

2024-02-18 11:46

عتبہ حسینہ کی الوارث اکیڈمی فار ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز نے نئے عراق کی صبح (فجر العراق الجدید) پروگرام کے پانچویں مرحلے میں نجف اشرف میں واسط گورنریٹ کے نوجوانوں کے لیے قائدین تیار کرنے کے لیے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا۔

ٹریننگ ڈویژن کے اہلکار، جناب لیث سلوی نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ اکیڈمی نے یونیورسٹی آف واسط اور آیت اللہ العظمی سید سعید الحکیم قدس سرہ کے دفتر کے تعاون سے اپنے پانچویں مرحلے میں نجف اشرف میں واسط یوتھ گروپ کے لیے نئے عراق کی صبح پروگرام منعقد کیا ۔ 


 سلوی نے بیان کیا کہ یہ کورس مسلسل آٹھ دن تک جاری رہا۔ اس میں تربیتی کورسز، مذہبی لیکچرز اور نجف اشرف کے متعدد ممتاز علماء سے ملاقاتیں شامل تھیں۔


 انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے دوران تربیتی کورسز میں ٹرینر علی الامیری کے فیصلہ سازی کے کورسز، ٹرینر حیدر القریشی کی ٹائم مینجمنٹ کی حکمت عملی، اور مذہبی اور تعلیمی لیکچرز شامل تھے جو انسان کو فکری اور قیادت کے لحاظ سے تیار کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

العودة إلى الأعلى