اعیاد شعبانیہ کے موقع پر شادی کرنے والوں کے لئے مدینہ الزائرین کی جانب سے خصوصی آفر
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے شعبان میں ہونے والی بابرکت ولادتوں کی مناسبات پر نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے 100 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے
مدینہ الزائرین سید الاوصیاء کی انتظامیہ کی جانب سے شعبان معظم میں ہونے والی بابرکت ولادتوں کی مناسبت سے 3 ،4، 5، اور 15 شعبان کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے افراد کو مدینہ الزائرین میں مفت سہولیات دی جائیں گی جس میں بالکل فری میں شادی ہال اور سوئیٹ شامل ہیں۔
مدینہ الزئرین کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول علی حسینی نے بتایا کہ متولی شرعی جناب شیخ مھدی کربلائی کی حکم پر ان ایام ولادت میں شادی کرنے والےنوبیاہتے جوڑوں کی خوشی میں شریک ہونے والوں کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے پیکچ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جس کا نام حسین ہے انکو تین شعبان میں اورجن کا نام عباس ہے انکو چار شعبان میں اور جن کا نام سجاد ہے انکو پانچ شعبان میں جبکہ جن کا نام مھدی ہے انکو نیمہ شعبان میں یہ سہولیات میسر ہونگی۔
واضح رہے یہ آفر صرف ایک دن کے لیے ہی ہو گی، جس میں تمام سہولیات کھانا پینا رہائش اور بچوں کی تفریح کے لئے پارک اور تقریبات کے لئے ہال بالکل فری میں میسر ہونگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی مختلف مناسبتوں پراس قسم کے پیکیجز دیےجاتے تھے جس سے عام شہری کو فائدہ حاصل ہوتا اور کم خرچ میں شادی کی تقریبات منعقد ہوتیں۔
واضح رہے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرانتظام چلنے والا مدینہ الزئرین سید الاوصیاء بغداد کربلاء روڈ پر واقع ہے اور یہاں پر سال بھر چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت کی جاتی ہے