حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

حرم امام حسین ع نے ستراویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی تیاری مکمل کر لی

2024-02-12 11:33

حرم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی میلاد کمیٹی نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے 3 شعبان المعظم کو (ربیع الشہادہ) کے عنوان سے ستراویں سالانہ ثقافتی فیسٹیول کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 30 ممالک سے 100 سے زائد شخصیات شرکت کرینگے

اس سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی مناسبت سے 14 فروری سے 18 فروری تک تقریبات جاری رہیں گی 

میلاد کمیٹی کے رکن علی کاظم سلطان نے کربلاانٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے نمائندہ کو بتایا کہ یہ انٹر نیشنل کانفرنس امام حسین علیہ السلام کے حرم کے اندر منعقد ہوگی جس میں ایشیاء،افریقا، یورپ و امریکہ سمیت تیس سے زائد ممالک کے لوگ شرکت کریں گے اور یہ پانچ دن تک جاری رہے گی ۔

اس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے سو سے زائد با اثر شخصیات شرکت کریں گی

علی کاظم سلطان نے مزید کہا، اس انٹرنیشنل کانفرنس میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ جن میں تحقیقی و علمی سیمینار، حفظ کا مقابلہ اورمحفل انس بقرآن ،بین الاقوامی کتابی میلہ ہے اوراس کے علاوہ بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل ہوں گی

انہوں نے مزید کہا کہ اس بین الاقوامی فیسٹول میں امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ و حضرت عباس ؑ کی شخصیت اورآپ کی انسانیت کے لئے دی گی قربانیوں اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شخصیت پر تحقیقی مقالہ پیش کیا جائے گا

اس فیسٹول کی ضمن میں اٹھارویں بین الاقوامی کتاب میلے بھی ہوگا اس سال اٹھارویں بین الاقوامی کتاب میلے میں عتبات عالیہ سمیت 99 سے زائد ملکی و ٖغیرملکی اشاعتی اداروں کی شرکت یقینی ہے

 اس کتابی میلے کو اہل علم کے لیے مل بیٹھنے کا ذریعہ اور کتب بینی سے محبت رکھنے والوں کے لیے ’بہتا سمندر‘ بھی کہا جاتا ہے

واضح رہے اس فیسٹول کی افتتاحی تقریب صحن حسینی میں 14 فروری بدھ کی دوپہر 3بجے منعقد ہوگا

حرم امام حسین ؑ ہر سال اس قسم کے ثقافتی فیسٹیول  کا اہتمام کرتے ہیں جس میں مختلف ادیان و مختلف رنگ و نسل کے لوگ آتے ہیں اور ایک دوسرے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے

 ہم یہاں پر مرجع اعلی سید علی سیستانی کہ جو سوچ ہے امن و باہمی رواداری کی اس پر من و عن عمل کرتے ہے تاکہ اسلام کا حقیقی چہرا دنیا کے سامنے روشن ہو


العودة إلى الأعلى