کربلا میں بین الاقوامی کتاب میلہ کی تیاریاں مکمل

2024-02-08 09:26

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ سترویں سالانہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں اٹھارویں بین الاقوامی کتاب میلے کی تیاری مکمل جس میں عتبات عالیہ سمیت 12 ممالک سے اداروں کی شرکت متوقع ہے

نمائش کے مسئول غيث الدباغ نے کربلاء نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ ربیع الشہادہ ثقافتی فیسٹیول کی فعالیتوں میں سے ایک فعالیت بک سٹال لگانا بھی ہے

اس سال اٹھارویں بین الاقوامی کتاب میلے میں عتبات عالیہ سمیت 90 سے زائد ملکی و ٖغیرملکی اشاعتی اداروں کی شرکت متوقع ہے

 اس کتابی میلے کو اہل علم کے لیے مل بیٹھنے کا ذریعہ اور کتب بینی سے محبت رکھنے والوں کے لیے ’بہتا سمندر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں اسلامی علوم کے علاوہ بقیہ علوم کے متعلقہ کتب بھی پیش کی گئی ہیں۔ اس لئے مذہبی علوم کے علاوہ جدید عصری علوم سے متعلقہ کتابیں، کتابی میلے کا حصہ ہیں۔  

مزید برآں اس نمائش میں جدید موضوعات پر تحریر کیے گئے تھیسیز کو بھی شامل کیا گیا ہے

اس نمائش میں شام، لبنان، ایران، کویت، انگلینڈ، ہالینڈ، اردن، سعودی عرب، مصر اور دیگر ممالک سے اشاعتی ادارے شامل ہیں

 یہ کتابی میلہ یکم شعبان سے دس روز تک جاری رہے گا

عماد بعو 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى