فرانس میں مسجد کی دیوار پر اسلام مخالف نعرے لکھے گئے
2024-02-04 09:47
فرانس کے جنوب میں واقع شہر مارسیلے میں موجود مسجد الرحمہ کی دیوار پر 1 /31 کی صبح اسلام مخالف نعرے لکھے گئے مسجد انتظامیہ نے مقامی حکومت کے پاس شکایت درج کر کے تحقیق کا مطالبہ کیا ہے
مارسیلے کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں کہ ان ’اسلامو فویا‘ نعروں کو کس نے پینٹ کیاہے۔
الرحمہ مسجد کے امام جماعت شیخ مالک نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے اسلام مخالف اقدامات کو روکنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مسجد میں روزانہ نمازیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے جبکہ دیگر دینی مناسبات میں شرکاء کی تعداد 1000 سے اوہر ہے یہاں پر منعقد ہونے والی پروگراموں میں کسی کی بھی دل آزاری نہیں کی جاتی ہے یہاں عموما سیمنار اور دیگر مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ اس مسجد کو دو سال پہلے نمازیوں کے لئے کھولا تھا اس کے بعد سے یہ پہلی بار اس قسم کے واقعات رونما ہوا ہے
حسین عصام
ابو علی