حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

انحرافات اور شبہات کا مقابلہ کرنے کے لیے، عتبہ حسینی نے یونیورسٹی آف میسان کے طلباء اور پروفیسرز کے لئے سیمنار کا اہتمام کیا

2024-01-29 13:11

حرم امام حسین ع نے حوزہ نجف اشرف کے تعاون سے ، میسان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء کے لئے کربلاء معلی میں سید الاوصیاء آڈیوٹیرم میں علمی سیمنار کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد نوجوان نسل کو انحرافات و شبہات سے بچانا تھا

یونیورسٹی کے شعبہ تبلیغ سے تعلق رکھنے والے امیر حداری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کا شعبہ تبلیغ یونیورسٹی کے طلباء کی اپنی ہفتہ وار سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جیسا کہ اس ہفتے ہم نے میسان یونیورسٹی کے 160 سے زائد پروفیسرزاور طلباء کی میزبانی کی اور ہم نے ان کے لیے تحقیقی سیشنز اوراخلاقی سیشنز کا انعقاد کیا۔

مزید برآں ہم نے ان کے لئے فکری و علمی سیمینارز کا بھی اہتمام کیا ۔

ان کے لیے ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں پوزیشن لینے والوں کے لئے عتبہ حسینہ کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

دریں اثنا، میسان گورنریٹ میں عراقی یوتھ کلچرل پراجیکٹ کے نمائندے، منتظر غالی حمادی نے کہا ہم حرم حسین علیہ السلام کا اس کے تبلیغی منصوبے اوراس بابرکت اور زبردست کام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں جو وہ نوجوانوں کے اہم طبقے کی تربیت کے لیے کر رہے ہیں۔

سب جانتے ہیں کہ آج نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے خطرناک مراحل سے گزر رہے ہیں اور جو معلومات اور معلومات کے ذرائع شائع ہورہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر غلط یوتے ہیں اور یہ تبلیغی سیمینارز اور پروگرام کہ جنکا اہتمام عتبہ حسینہ کررہا ہے تاکہ یونیورسٹیز کے طلباء ان سے استفادہ کریں اور ان کو سوشل میڈیا پر اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شئیر کریں۔

میسان یونیورسٹی میں طب الاسنان (دانتوں کے متعلق طبی شعبہ) فیکلٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد صبیح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے حوزہ نجف اشرف کے علماء کرام اور عتبہ حسینہ کی شخصیات سے بھرپوراستفادہ کیا ۔

مرجعیت کے متعلق شبہات جو کہ کم علموں کی جانب سے اٹھائے جاتے ہیں ان کے متعلق بتایا گیا اور ان شبہات کا ازالہ کیسے کرنا ہے اور ان کم علموں کی اصلاح کیسے کرنی ہے، ان تمام امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔

میں حرم امام حسین علیہ السلام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اس پر کہ انہوں نے یونیورسٹی کے نوجوانوں کے لیے جو کچھ پیش کیا اورمیں اسے نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ایک ممتاز قدم سمجھتا ہوں۔

عماد بعو

ابو علی


منسلکات

العودة إلى الأعلى