وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے، حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے تربیتی ورکشاب کا انعقاد
یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ڈپارٹمنٹ اورحرم امام حسین علیہ السلام کے تربیت ڈویژن نے ، نیشنل سنٹر فار ایڈمنسٹریٹو ڈیولپمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورعراقی وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے ادارے کے ملازمین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ ان کو جدید طرز اداری سے آگاہی حاصل ہو۔
یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار جناب امیر فرید حسناوی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاب حرم امام حسین علیہ السلام اور عراقی وزارت کے درمیان مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاب میں ادارے کے اندر موجود ملازمین کی تربیت کر کے ، ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں کام ہو سکے ۔ اس ورکشاب میں منسٹری آف پلاننگ کے کوالیفائیڈ ٹرینرز کے ذریعے ٹرینگ دی جائے گی۔
اس ورکشاب کا دورانیہ 50 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔ اس ورکشاپ میں مختلف تربیتی پروگرام ہونگے جن میں تربیت کا تصور و فوائد اور اسکی اہمیت شامل ہے مزید برآں تعلیم اور تربیت کے درمیان فرق، اور شرکاء کو تربیت کے شعبوں سے متعارف کروانا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ سب سے اہم موضوعات اس ورکشاپ کے یہ ہیں،
تربیت کی ضروریات، تربیت کی ضروریات کا تصور اور طریقہ کار کی وضاحت،
ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تربیت کے خلاف مزاحمت کو دور کرنے کے طریقوں کو جاننا شامل ہے۔
ترجمة: ابو علي