حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرجع اعلیٰ دام ظلہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے نصف سہم امام کی اجازت مرحمت فرمائی ہے رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد حضرت محمدؐ کی سیرت میں تواضع اور انکساری کا پہلو بین الاقوامی رحمت للعالمین کانفرنس کے موقع پر کتب میلے کا افتتاح عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز بغداد میں 26واں انٹرنیشنل بک فیئر، تیاریاں مکمل

ولادت با سعادت امیرالمومنین علیہ السلام کی مناسبت سے ہندوستان میں منعقد جشن میں عراق کے تمام عتبات عالیات کی شرکت

2024-01-27 10:00

ساتویں سالانہ ثقافتی فیسٹول بمناسبت ولادت امیر المومنین(ع) کی پر وقارتقریبات ہندوستانی شہر بمبئی میں منعقد ہوئي جس کا اہتمام حرم حضرت عباس(ع) کی طرف کیا گیا اور اس میں عراق کے تمام عتبات عالیات نے شرکت کی

حرم حضرت عباس ع کی طرف سے امام علی ابن ابی طالب کی یوم ولادت کی مناسبت سے  بمبئی میں اہل بیت اطہار(ع) کی معرفت و ثقافت کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ فیسٹول امیر المؤمنین ع ہارونِ امامت اور شاہدِ روزِ قیامت ہیں کے شعار کے تحت منعقد ہوئی

اس پر وقارتقریب کا آغاز کاظمین کے خادم و  قاری سید باقر احمد سھر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد عراق میں موجود عتبات عالیات کی نمائندگی کرتے ہوئے کاظمین کے وفد کے سربراہ  جناب شیخ عدی الکاظمی نے حاضرین سے خطاب کیا۔

 اس تقریب میں حاضر ہونے والے محبانِ اہل بیت(ع) میں نیاز بھی تقسیم کی گئی اور عراق میں موجود روضات مقدسہ کی زیارت کے کوپن بھی ہدیہ کیے گئے، اس تقریب کا اختتام اس مبارک مناسبت کے حوالے سے قصائد پر ہوا۔ جشن امیر المومنین(ع) کے پہلے دن کی تقریبات کے ضمن میں ان تمام افراد کو متبرک تحائف دیئے گئے جن کے نام حضرت علی(ع) کے نام مبارک یا ان کے کسی لقب یا ان کی کسی صفت پر رکھے گئے ہیں، اسی طرح پہلے دن روضات مقدسہ کے گنبدوں کے علموں کو ہر روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ کی طرف سے بلند کیا گیا اور علم کشائی کی اس تقریب کے بعد کتابی نمائش کا افتتاح کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنی منشورات کو رکھا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى