واسط میں زچہ بچہ ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری

2023-08-08 17:13

واسط میں زچہ بچہ ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری 


 عتبہ حسینہ میں اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے صوبہ  وسط کے ضلع صویرہ میں زچہ بچہ ٹیچنگ ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

 پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والے انجینئر، انجینئر مرتضی علاء عبدالکریم نے کہا کہ محکمہ کا عملہ ابھی بھی ضلع صویرہ میں زچہ بچہ ٹیچنگ ہسپتال کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کام تیزی سے جاری ہے۔
 منصوبے کی تکمیل کی کل شرح 41 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

 اور اس نے یہ بھی بیان کیا کہ کام کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا مرحلہ  چار دیواری  کا ہے، دوسرا مرحلہ ڈھانچے کا ہے اور تیسرا مرحلہ فنشنگ کا ہے۔ یہ مرحلہ آخری مرحلہ ہے ۔

ڈھانچے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اور کام اس وقت سسٹمز پر کام کر رہا ہے جس میں آگ بچھانے اور کولنگ پائپ، صاف پانی اور سیوریج کے پائپ شامل ہیں، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہمارے  عملے نے اندرونی کٹنگ کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ تکمیل کے مرحلے میں آتا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ منصوبہ کل 1,700 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے جبکہ یہ منصوبہ دو عمارتوں پر مشتمل ہے، ایک مین اور دوسری سروس بلڈنگ۔ مرکزی عمارت  چار منزلوں پر مشتمل ہے۔ ہر منزل 850 مربع میٹر پر مشتمل ہے اور سروس بلڈنگ 250 مربع میٹر جے حساب سے دو منزلوں پر مشتمل ہے۔

 انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا  کہ ہسپتال میں بہت سے شعبے شامل ہوں گے، جن میں آپریشن کا شعبہ جس کے سات ہالز، انتہائی نگہداشت کا شعبہ، ریکوری ڈیپارٹمنٹ، لینگ رومز، سنٹرل لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ، سٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ، ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ، ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ، سنٹرل فارمیسی، ریڈیالوجی اور الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور لاجسٹک ڈیپارٹمنٹ ۔

 امیر الموسوی

العودة إلى الأعلى