رحمتِ عالمؐ کی ولادت پر حرمِ حسینی کی جانب سے موصل میں عظیم الشان محفلِ میلاد

2025-09-11 10:07

رحمتِ عالم، نبیِ اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے، حرمِ امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ فکر و ثقافت موصل کی جانب سے تلعفر (موصل) میں ایک پُرمسرت محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا

شعبہ کے مسئول شیخ خلیل العلیاوی نے بتایا کہ محفل کا آغاز مدرسہ صادق امین کے بچوں کی پُراثر اور گروہی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس نے سامعین محزوز کیا

اس کے بعد حاج فیصل جولاق نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا، جس کے بعد سید محمد البابواتی نے خطاب کیا اور رسولِ اکرم ص کی سیرتِ مبارکہ کے درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نبیِ اکرم ص کی عظیم شخصیت اور بنی نوع انسان کی ہدایت میں ان کے ابدی کردار پر روشنی ڈالی

محفل میں ديوانِ وقفِ سنی کے نمائندے نے بھی خطاب کیا اور نبی کریم ص کے لائے ہوئے اتحادِ اسلامی اور اخوت و بھائی چارے کے اقدار پر زور دیا

محفل کا اختتام نعتیہ اشعار اور نبیِ اکرم ص کی شان میں قصائد کی پیشکش پر ہوا، جنہوں نے سامعین کو روحانی سرور بخشا

آخر میں شیخ العلیاوی نے کہا کہ یہ روحانی محفل خوشی اور محبت کے ان معانی کی عکاس تھی جو اس بابرکت موقع کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام ہمیشہ ایسی دینی مناسبات کو زندہ رکھنے کا خواہاں ہے جو معاشرے میں رواداری اور وحدت کی اقدار کو مستحکم کرتی ہیں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى