پاکستانی وزیر داخلہ کی حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری

2023-08-06 06:01
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ میں حاضری دی۔ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور نوافل بھی ادا کیے۔ پاکستانی وزیر داخلہ عراق میں عراقی صدر سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتوں کے بعد امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ حرم امام حسین ع کے چیف پروٹوکول افسر نے وفد کا استقبال کیا اور حرم کے انسانی خدمات کے لیے جاری پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی

منسلکات

العودة إلى الأعلى