کربلا میں یوم عاشوراء 1 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے پرسہ پیش کیا
2023-07-30 11:50
کربلاء(بین الاقوامی الاقوامی میڈیا سنٹر) عراق کے شہر کربلا معلی میں رواں سال1 لاکھ سے زائد پاکستانی پہنچے ہیں جو نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستان زائرین جلوس کی شکل میں حرم امام حسین ع سے ہوتا ہوا حرم حضرت عباس ع میں پہنچ کر امام عالی مقام کو پرسہ پیش کیا
پاکستان کے عراق میں معین سفیر احمد امجد علی نے بتایا کہ کربلا میں پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور ادویات سمیت طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ کیمپ آفس دفتر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا جہاں زائرین کے پاسپورٹ سمیت دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، کیمپ آفس 11 محرم الحرام تک لگایا گیا ہے