عتبہ حسینہ نے سالانہ گیارہویں تبلیغی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے

2023-07-15 13:38

عتبہ حسینہ نے سالانہ گیارہویں تبلیغی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے
 

 مورخہ 11/7/2023 بروز منگل عتبہ حسینہ کے  صحن میں، خاتم الانبیاء ہال میں، استقبال محرم کے لیے مبلغین اور مبلغات کی تیاری کے لیے گیارہویں تبلیغی کانفرنس کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ،اس کانفرنس کا انعقاد حرم حسینی کے شعبہ امور دینیہ نے کیا۔ 

 کانفرنس کی تیاری کمیٹی کے سربراہ شیخ علی قرعاوی نے کہا کہ محرم کے مقدس مہینے کے ایام  ، حوزہ علمیہ کے طلبہ علماء  فضلاء اور وہ شخصیات جنکا استقبال محرم کی تبلیغات میں کردار ہے ، ان کو متحرک کرتے ہیں ۔

 انہوں نے واضح کیا کہ تبلیغی کانفرنس میں کئی محور زیر بحث رہے جن میں سے کچھ خطباء کے ساتھ مختص تھے ،کچھ تبلیغ اور معاشرے سے مربوط تھے اور کچھ مواکب حسینہ سے مربوط تھے۔ 

 انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایک آسمانی پیغام کو پہنچانا ہے اور وہ یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا پیغام دین اسلامی کا پیغام ہے جس کی بنیاد رواداری اور معاشرتی امن پر ہے۔
 انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہم شخصیات  نے شرکت کی اور اس شعبے کے ماہرین اساتذہ نے دروس بھی دیے ۔

 انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی گفتگو کا اختتام کیا کہ اس سال  ذی الحج کے ایام  کی وجہ سے عراق سے باہر سے کچھ لوگوں کی عدم شرکت حتمی ہونے کی وجہ سے یہ کانفرنس قومی کانفرنس ہو گی ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى