نینوی کے (1,500) سے زیادہ طلباء اور طالبات نے موسم گرما کے کورسز میں حصہ لیا

2023-07-11 14:43

نینوی کے (1,500) سے زیادہ طلباء اور طالبات نے موسم گرما کے کورسز میں حصہ لیا 

 عتبہ حسینہ  نے، نینویٰ کے مغرب میں الصادق الامین کلچرل سنٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے، جو کہ عتبہ حسینہ کے شعبہ امور دینیہ سے منسلک ہے، نے نینویٰ گورنریٹ میں موسم گرما کے کورسز کے طلباء وطالبات کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

 مرکز کے ڈائریکٹر شیخ خلیل علاوی نے کہا کہ عتبہ حسینہ نے تلعفر میں اپنے ثقافتی مرکز کے ذریعے،  طلباء اور طالبات کے لیے موسم گرما کے کورسز  کا اختتام کیا ہے۔
 اس سال کورسز میں حصہ لینے والے طلباءو طالبات کی تعداد ( 1,500) سے زیادہ تھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کورسز کے لئے سکول کے طلباء وطالبات کو منتخب کیا گیا۔
  کورسز میں  قرآن کریم، فقہ، عقائد، اخلاق، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کی تعلیم پر مشتمل دروس رکھے گئے۔ 

 انہوں نے کہا کہ کورسز کا مقصد قرآن کریم کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور طلباء میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پھیلانا ہے تاکہ مذہبی نقطہ نظر سے ایک باشعور نسل تیار کی جا سکے۔ 

 انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ اختتامی تقریب میں کورسز کرانے والے اساتذہ حصہ لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ 
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کورسز مغربی نینوی کے ثقافتی مرکز الصادق الامین کے زیر اہتمام بہت سے کورسز کا حصہ ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى