حرم امام رضاؑ کی متولی شرعی کا حرم حضرت عباس ؑ کا دورہ دو طرفہ تعاون پر اتفاق

2023-06-18 14:21
حرم حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے آج حرم امام رضا(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ احمد مروی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے روضہ مبارک امام رضا(ع) کے متولی شرعی کو اس دورہ کی دعوت دی گئی تھی کہ جسے انہوں نے قبول کیا اور کربلا تشریف لایا علامہ سید احمدصافی نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا اور ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مولا ابی الفضل العباس علیہ السلام کے خدام دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹری سید مصطفی آل ضیاء الدین، روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز سید لیث موسوی، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے آفس انچارج ڈاکٹر افضل شامی بھی موجود تھے۔ مہمان وفد نے علامہ سید صافی سے ملاقات پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ اور خدام کی طرف سے اس پرتپاک استقبال پہ شکریہ ادا کیا، اور روضہ مبارک امام رضا(ع) کے خدام کے علامہ صافی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے لیے نیک تمناؤں پر مشتمل پیغام کو ان تک پہنچایا۔ جبکہ حرم امام رضا ؑ کے متولی شرعی علامہ شیخ احمد مروی نے اپنی گفتگو میں دونوں مقدس روضوں کے تاریخی تعلقات اور عراقی طلاب کے ایران میں دینی تعلیم حاصل کرنے اور ایرانی طلاب کے عراق میں دینی علوم کے حصول کے لیے آنے کا بھی ذکر کیا۔ اور زئرین کے لئے ممکنہ سہولیات دونوں مقامات مقدسہ پر دینے پر اتفاق ہوا ملاقات کے اختتام پر دعاؤں اور تشکر کے ساتھ دونوں طرف سے ایک دوسرے کو مقدس تحائف پیش کیے گئے عماد بعو ابو على

منسلکات

العودة إلى الأعلى