حرم امام حسین ع کے ایک ہسپتال میں چھ دن کے لئے فری علاج معالجہ کا اعلان
روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والی خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں چھ روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس سے سینکڑوں لوگ مستفید ہونگے
ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر بیداء ابراہیم نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ اس چھ روزہ میڈیکل کیمپ میں اوپی ڈی میں مراجعہ کرنے والی مریضوں کے علاوہ لیبارٹری اور ریڈیولاجیکل ٹیسٹ، جن میں (مینومیٹر، ریزوننس امیجنگ، اور باقی ایکسرے) اور معدے کی اینڈوسکوپی، فزیوتھراپی سیشنز، اور چیک اپ وغیرہ سو فیصد فری ہوگ
جبکہ لیبارٹری ٹیسٹوں اور کلینک کے معائنے کی قیمتوں میں پچیس فیصد کمی کے ساتھ خون کے دیگر مختلف امراض کے باقی مریضوں کا علاج بھی رعایت کے ساتھ ہو گاا
واضح رہے کہ یہ طبی فری سہولیات خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ہسپتال میں بھی ہونگی جو کہ خواتین سے مختص ہسپتال ہے
اس میڈیکل کیمپ میں ہونے والے تمام ٹیسٹ اور ادویات کے اخراجات مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ کی خصوصی ہدایت پر حرم امام حسین علیہ السلام ادا کرے گا
عماد بعو
ابو علی