عراقی عازمین حج کیلئے حرم امام حسین علیہ السلام کے خصوصی انتظامات
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے عازمین حج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل اور مشکلات پیش نہ آئیں۔ خاص طور پر عراق کے شمال ، بغداد اور جنوب کے بعض علاقوں سے بائی روڈ جانے والے حجاج پہلے کربلاء آتے ہیں اور پھر کربلاء سے زمینی راستے، عرعر باڈر سے حج کے لیے جا تے ہیں جو کہ کربلا سے قریب ہے۔
حرم امام حسین علیہ السلام کی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مسئول علی فواد نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متولی شرعی جناب شیخ مہدی کربلائی حفظہ اللہ اور سیکڑی جنرل جناب حسن رشید کے ایماء پر اس سال عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس وقت کربلاء میں مدینہ زائرین امام حسن علیہ السلام ، مدینہ زائرین امام حسین علیہ السلام اور مدینہ زائرین سید الاوصیاء میں عراق کے مختلف صوبوں سے حجاج کرام کی آمد جاری ہے۔
یہاں سے ان حجاج کو امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے لیجانے اور واپس لانے کے لیے اور انکو عرعر باڈر تک آرام دہ ائرکنڈیشن بسوں میں لے جانے کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
مدینة زائرین امام حسین علیہ السلام کے ڈائریکٹر جناب صادق یسری نے بتایا ہم ہر سال عراق کے تمام صوبوں سے زمینی راستہ سے جانے والے حجاج کرام کی مدینة زائرین میں میزبانی کرتے ہیں۔ یہاں حجاج کرام کو تمام ممکنہ سہولیات دی جاتی ہیں۔ یہاں حجاج کرام کے آرام کرنے کے لئے بہترین ائر کنڈیشن ہال ہیں اور ان کی شاندار کھانوں سے تواضع کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ موصل سے جب حجاج کرام کربلاء پہنچےتو ان حجاج کا حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے پر تباک استقبال کیا گیا اور انہیں رہائش کے لئے بہترین سہولیات سے آراستہ 20 سے زائد ائر کنڈیشن ہال دیے گئے۔
اس کے علاوہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کو جانے کے لئے ہر وقت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر ہے۔
مدینة زائرین امام حسین علیہ السلام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب وائل حمزہ نے کہا یہاں حجاج کرام کےلئے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ اور یہاں تمام عازمین حج کا چیک اپ کیا جاتا ہے تاکہ ممکنہ پریشانی سے بچ سکیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جوان چوبیس گھنٹے چوکس کھڑے ہیں اور ہمہ وقت رابطہ میں ہیں۔
اس موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ خدمات خارجی کے اسسٹنٹ ہیڈ امیر نصر اللہ نے وضاحت کی کہ ہم نے بائی روڈ مقدس سفر حج پر جانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ کو حج کرنے کا موقع ملا اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے حاجیوں کی خدمت کا موقع ملا۔
حرم حسینی کی جانب سے نہ صرف کربلاء میں بلکہ راستے میں بھی مختلف مقامات پر حاجیوں کی خدمت کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔
رضاکار مرد اور عورتیں ہمہ وقت موبائیل میڈیکل سہولیات کے ساتھ موجود ہیں۔
ادھر کربلاء میں حج اتھارٹی کے ڈائریکٹر عبد الکریم جواد نے کہا کہ ہماری ڈیپارٹمنٹ زمینی راستہ سے حج پر جانے والے حجاج کی سہولیات کی خاطر، کربلاء سے باڈر تک سٹرکیں سیکیورٹی دے رہے ہیں ۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے لاجسٹک اور ٹیکنیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپ تک کربلاء سے 11000 عازمین حج نے بائی روڈ سفر کیا ہے جو کہ عرعر باڈر سے سعودی عرب جائیں گے۔
اس کے علاوہ صوبہ کردستان سے 15 قافلے بھی اسی باڈر سے فریضہ حج ادا کرنے کے لئے جائیں گے۔
امیر الموسوی
ابو علی