حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام شارٹ کورس میں 5000 سے زائد طلباء کی رجسٹریشن

2023-06-06 13:17

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادرے دارالقرآن کریم نے شعبہ امور دینی کی تعاون سے اس سال موسم گرما کی تعطیلات میں حرم امام حسین علیہ السلام میں وسیع  شارٹ کورس کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں پانچ ہزار سے زائد طلباء وطالبات شریک ہونگے۔

دار القرآن  کریم  کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ جناب کرار شمری نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ

دار القرآن کریم نے شعبہ امور دینیہ کی تعاون سے، 4 جون سے حرم حسینی میں موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء وطالبات کے لئے شارٹ کورس کا انعقاد کیا ہے جو اول محرم الحرام تک جاری رہے گا تاکہ نئی نسل کو تعلمیات محمد وآل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ قرآنی علوم کی تعلیمات سے بھی بہرہ مند کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ کورس کا دورانیہ بچیوں کے لیے صبح آٹھ بجے سے صبح گیارہ بجے تک ہے اور بچوں کے لیے شام چار بجے سے شام چھ بجے تک  ہے۔

بچوں کے لیے دروس کے علاوہ مختلف ایکٹیوٹیز بھی  ہونگی جس میں سر فہرست قرآن حفظ کرنا ہے۔

 قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور فقہی لیکچرز بھی ہونگے۔

 اس وقت تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء و طالبات کی تعداد 5000 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے اس سال دارالقرآن کریم کی زیر نگرانی عراق کے مختلف صوبوں میں قرآنی شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔  200 سنٹرز میں یہ شارٹ کورسز ہونگے جن سے سینکڑوں طلباء مستفید ہونگے

عماد بعو 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى