حرم امام حسین علیہ السلام کا دیوانیہ اور کرکوک میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان
حرم امام حسین علیہ السلام نے وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مل کرعراق کے صوبہ دیوانیہ اور کرکوک میں کینسر ٹیومر کے علاج کے لئے ہسپتال بنانے کا علان کیا تاکہ لوگوں کو اپنی دہلیز پرعلاج کی سہولیات میسر ہوں۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ عبادی نے ایک بیان میں کہا الوارث فاؤنڈیشن کربلاء حرم حسینی کا وہ پہلا ادارہ ہے جو ملک میں کینسر کی رسولیوں کے علاج میں مہارت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وارث فاؤنڈیشن کربلاء معلی کے بعد وارث فاؤنڈیشن بصرہ بھی اس سال کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حرم حسینی دیگر صوبوں میں بھی کینسر کے علاج کے لئے ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ کینسر کی بیماری دیگر بیماریوں سے اس لیے خطرناک ہے کیونکہ کسی کو جب کینسر کا پتہ چلتا ہے تو اسے موت کا خوف ہوتا ہے اور دوسرا اس کا علاج سب سے مہنگا ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دیوانیہ میں کینسرکی رسولیوں کے علاج کے لیے زیر تعمیر ہسپتال کی کنسٹرکشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد کام مکمل ہو۔
اس کے علاوہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ اور وزارت منصوبہ بندی کے درمیان کرکوک میں بھی کینسر ہسپتال بنانے کا معاہدہ ہوا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے غریب کو ملک میں ہی علاج کی سہولیات میسر ہونگی
عماد بعو
ابو علی