حرم امام حسین علیہ السلام کی فلاحی خدمات دیکھ کر میں دنگ رہ گیا, اطالوی صحافی
اطالوی صحافی برونو فورتی نے کہا کہ آج معلوم ہوا کہ عراق کے بارے میں مغربی میڈیا جو کچھ دکھاتا ہے وہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔
روضہ امام حسین اور شہر کربلاء کے دورہ کے دوران عراقی عوام کی سخاوت اور مہمان نوازی کو دیکھ کرحیران رہ گیا۔
مہمان نوازی میں عراقی عوام کو باقی ممالک کے لوگوں سے مختلف پایا۔
یہاں پر مختلف قوموں اور زبان بولنے والے لوگ دنیا کے کونے کونے سے زیارات کے لئے آتے ہیں۔
یہاں پرحرم کی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو مذہب، رواداری،تحمل، برداشت اور احترام کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں پر تمام مذاہب کے لوگوں سے یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔
برونو نے مزید کہا کہ میں جب کربلاء شہر اور حرم حسینی کو دیکھنے کے لئے کربلاء پہنچا اور ایک دینی فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم صحت اور انسانی فلاح و بہبود اور زائرین کی خدمات کے لئے جاری منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ دیکھا تو میں دنگ رہ گیا۔
اس دوران میں نے اس مقدس شہر میں ان قیمتی نوادرات اور تاریخی اشیاء کو بھی دیکھا جو کہ یقینا میرے لئے حیرت انگیز تھیں۔
انہوں نے سیاحت کے لیے عراق کو ہی انتخاب کرنے کی وجہ میں بتایا کیونکہ عراق میں قدیم تہذیب و تمدن اور آثار کو دیکھنے کا بہت شوق تھا اوراربعین حسینی کے لئے دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کے آنے کے مناظر بھی دیکھتا تھا، اس کے علاوہ میرے ایک دوست جو عراق آ چکے تھے انہوں نے یہاں کی تہذیب و تمدن اور اہمیت کے بارے میں بتایا تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ اس لئے میں نے عراق کا انتخاب کیا۔
انہوں نےعراق کے بارے میں مغربی میڈیا کی منفی رپورٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں واپس جا کر اٹلی کے لوگوں تک کربلاء شہر کی تہذیب اور عراقی عوام کی مہمان نوازی پہنچاؤں گا خاص طور پر حرم امام حسین علیہ السلام کی خدمات کیونکہ جو کچھ ہم نے وہاں سے میڈیا پر دیکھا یا سنا تھا یہاں تو آ کر بالکل برعکس پایا۔
امن وامان اور سیکورٹی کی انتظامات کو بہترین پایا
جبکہ حرم حسینی میں مخطوطات کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے امام حسین علیہ السلام مرکز کے ڈائریکٹر مناف تمیمی نے واضح کیا کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے صحافی "برونو فورتی" کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو غیر ملکی صحافیوں ،محققین اور شخصیات کو عراق بالخصوص کربلاء کا دورہ کروانا ہے تاکہ عراق کا درست چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو اور تعلیمات محمد وآل محمد علیہم السلام اور امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کے بارے میں آگاہی ہو۔
ابراہیم العوینی
ابو علی