شیخ احمد سلمان کا انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کربلا کا دورہ دوطرفہ تعاون پر اتفاق

2023-05-20 13:00

مرکز اہل البیت علیہم السلام ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر تیونس کے ڈائرئکٹر جناب شیخ احمد سلمان کا حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ بین الاقوامی میڈیا سنٹرکا دورہ کیا جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

  انٹرنیشنل میڈیا سنٹرکے ڈائریکٹر حیدر منکوشی نے کہا کہ عتبہ حسینہ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ مرکز کے منصوبوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان مقامی اور  بین الاقوامی مؤسسات کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جائے جو فکری ثقافتی مذہبی اور ترقیاتی سرگرمیوں  کے ساتھ مختص ہیں۔

 اسی سلسلے میں مرکز اہل البیت ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر تیونس کے ڈائریکٹر جناب شیخ احمد سلمان کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی تاکہ صحیح معنوں میں علوم وافکاراسلامی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں تیونس کے موثر ترین میڈیا سے تعلق رکھنے والی  شخصیات کے ساتھ رابطہ کرنا بالخصوص تیونس ٹی وی کے مدیر جناب زبیر لطف کو کربلاء کی دعوت دینا تاکہ وہ کربلاء کے مقدس شہر پر ڈاکومنٹری بنائیں۔

 یہاں کی تہذیب ، تاریخ اور حرم امام حسین کی جانب سے دی جانے والی انسانی خدمات کو تیونس کے لوگوں کو دیکھائیں۔

مرکز اہل البیت ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر تیونس کے ڈائریکٹر جناب شیخ احمد سلمان نے کہا کہ شائد حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ بین الاقوامی میڈیا سنٹراور مرکز اہل البیت ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سنٹر تیونس کے درمیان یہ پہلی باظابطہ میٹنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، کہ مجھے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے برادرن کی کام کرنے کی جذبے کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہ تیونس وعراق کے درمیان فکری، تاریخی و ثقافتی روابط کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے تعلق سے ایک دوسرے کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔

امیر موسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى