اقوام متحدہ کے وفد نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی
2023-05-08 11:42
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر خاص اور داعش کے جرائم کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سرابراہ مسٹر کرسچن ریکٹر نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔ انہوں نے حرم حسینی کو سب سے منفرد مذہبی مقام قرار دیا۔
مسٹر کرسچن ریکٹر نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے دوران میں نے سکون اور روحانیت کو محسوس کیا۔
میری دلی خواہیش ہے کہ یہاں پر زائرین کے ساتھ گھل مل کر سکون سے بیٹھ جاؤں اورغور و فکر کروں کیونکہ یہ بہت ہی خوبصورت اور مقدس جگہ ہے۔
بدنام زمانہ داعش کے جرائم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے، بنائی جانے والی دستاویزی فلم کے بارے میں اقوام متحدہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا سروے کیا ہےجہاں آئی ایس آئی ایس نے قبضہ کیا تھا اور ان کے مظالم کے بارے میں معلومات جمع کی ہیں، یہاں تک کہ ہم ان علاقوں میں بھی گئے جہاں جانا مشکل تھا جیسے یزیدی، صابین، اور دیگر علاقے۔
وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کے میوزیم کا بھی دورہ کیا اور میوزیم کے ڈائریکٹر غسان شہرستانی نے وفد کو میوزیم کی تاریخ اور اس میں موجود آثار قدیمہ کے بارے میں بریفنگ دی۔
عماد بعو
ابو على