حرم امام حسین ؑ نے ابو طالب انسائیکلو پیڈیا کی محققین کو خراج تحسین پیش کر دی
عتبہ حسینیہ نے انسائیکلو پیڈیا ابو طالب علیہ السلام میں خدمات انجام دینے والے محققین کے اعزاز میں ہفتہ کے روز خاتم الانبیاء آڈیوٹیریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بروز ہفتہ عتبہ حسینہ کے خاتم الانبیاء ہال میں اھل بیت علیہم السلام کے ورثہ کو پہچانے کے لیے امام حسین علمی کمپلیکس کی کامیابی کے موقع پر دو اعزازات سے نوازا گیا۔
آثار اھلبیت علیھم السلام کی تحقیقات کے لیے امام حسین کمپلیکس کے ڈائریکٹر پروفیسر مشتاق صالح مظفر نے کہا کہ اس پروقار تقریب کا مقصد اھل بیت علیہم السلام کی تاریخ اور مظلومیت کو اور بالخصوص جناب ابو طالب علیہ السلام کی مظلومیت کو نئی نسل تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حضرت ابو طالب انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں موجود آیات و روایات کو جمع کیا گیا ہے اور اہلبیت علیہم السلام نے جناب ابو طالب کے بارے میں جو بیان کیا ہے، انکو نقل کیا گیا ہے۔
مظفر نے بیان کیا کہ امام حسین کمپلیکس نے 2021 میں ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی تھی اورآپ کے بارے میں جو کچھ لکھا گیا تھا، اسے جمع کیا گیا تھا۔
جناب ابو طالب کی شخصیت پر لکھے گئے مقالوں میں سے 20 کا انتخاب کیا گیا تھا۔
مظفر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس انسائیکلوپیڈیا میں جناب ابو طالب علیہ السلام پر لکھے گئے موضوعات کو ہم نے تہران میں وزارت ثقافت اور حوزہ علمیہ قم میں پیش کیا۔ اس انسائیکلوپیڈیا نے وزارت ثقافت تہران ایران میں پہلا انعام جبکہ حوزہ علمیہ قم میں دوسرا انعام حاصل کیا ہے۔
امیر موسوی
ابو علی