حرم حضرت عباس نے سدرن گرین پارک پروجیکٹ کے ایک حصے کو شہریوں کے لئے کھول دئے

2023-05-06 13:01

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سدرن گرین بیلٹ پروجیکٹ کے ذریعے کربلا کے جنوب میں 27 کلومیٹر کے رقبے کو سر سبز و شاداب بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس منصوبے کے ایک حصے کو شہریوں کے لئے کھول دئے

گرین بیلٹ کے پراجیکٹ مینیجر جناب ناصر حسین مطعب نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کل 22 سبزہ زار بنائے جائیں گے، جن میں سے چار سبزہ زار پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور انھیں فیملیز کے لئے کھولا جا چکا ہے، جبکہ باقی سبزہ زار مکمل کرنے کے لیے کام زور و شور سے جاری ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سبزہ زار کو آرٹیژن کنووں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے اس کے علاوہ مختلف  پودے لگائے جا رہا ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہےاور انہوں نے بتایا،شہریوں کے لئے یہ سبزہ زار 27 کلومیٹر کی گرین بیلٹ میں شمال مشرق سے شروع ہو کر کربلا کے جنوب مغربی حصے تک پھیلے ہوئے ہیں، جن کا کل رقبہ تقریباً 1080 دونم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پہلےگرین بیلٹ میں شجرکاری کا عمل صرف کھجور، زیتون اورانگور کے درختوں کی کاشت تک محدود تھا، لیکن اب دیگر پھل دار درختوں کے باغات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شہد کی مکھیوں کی فارمنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ مقامی منڈیوں کو مختلف زرعی مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔ یہ پروجیکٹ صوبے کے ماحول کو بہتر بنانے، صحرا کو کم کرنے اور رہائشی علاقوں اور اردگرد موجود صحرائی علاقوں کے درمیان بفر زون اور قدرتی رکاوٹ کا کام کرے گا اور شہریوں کو وسیع و عریض سبزہ زار بھی فراہم کرے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى