مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے حشد شعبی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
مرجع دینی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے عراق میں مقدسات کے دفاع میں حشد شعبی کے کردار کو سراہا۔
یہ بات انہوں نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں حشد شعبی کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حشد شعبی کے ایک وفد سے ملاقات کی اور انہیں پدری نصیحتوں سے فیضیاب فرمایا۔
بیان کے مطابق مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنی گفتگو کے دوران واضح کیا کہ دہشت گرد قوتوں کی طرف سے عراقی امن کو پامال کرنے کی کوشش کے بعد، عراق میں مقدسات وطن عوام اور مال کے دفاع میں حشد شعبی نے کلیدی کردار ادا کیا۔
مزید برآں انہوں نے فرمایا کہ ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ ہر کام کو خدا کے قرب کے لیے انجام دے تاکہ اسے درجہ قبولیت مل سکے ۔ اور ہر شخص اپنے اندر ،معاشرے میں اور اپنے تعلقات میں دین کو نافذ کرنے کے لیے کام کرئے۔
ان معاملات اور تعلقات میں گناہوں سے دور رہے۔
عماد بعو
ابو علی