رمضان المبارک میں محفل قرآنی میں روزانہ شرکت کرنے والوں کے اعزاز میں پروگرام

2023-05-02 17:12

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القرآن کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یونورسٹیوں میں روزانہ قرآنی محفل میں شرکت کرنے والے افراد کے  اعزاز میں مزکزی اختتامی قرآنی محفل کی تقریب صحن حسینی میں منعقد کی گئی ۔

دار القرآن کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے مسؤل جناب کرار الشمری نے بتایا کہ دار القرآن کریم کے زیر اہتمام مقدس مہینہ میں عراق کے مختلف  کالجز و یونیورسٹیوں میں منعقد کی گئی محفل قرآنی میں باقاعدہ طور پر شرکت کرنے والے افراد کو اس اعزازی پروگرام میں خصوصی طور پرمدعو کیا  گیا تھا،  یہ محفل انس بالقران 17 یونیورسٹیوں کے ساتھ 23 مقامات پر منعقد کی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ حرم امام حسین ؑ کے دار القرآن کریم کی مختلف برانچ کے ماتحت اس بابرکت مہینہ میں عراق کے 11 صوبوں میں 97 مختلف مقامات پر محفل قرآن منعقد کی گئی تھی اور 7 قرآنی محفل حرم امام حسین میں ہی مختلف اوقات میں ملکی و غیر ملکی قراء کی شرکت سے منعقد کی گئیں تھیں جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی

امیر الموسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى