عتبہ حسینہ نے شام میں موجود ہسپتال کو جدید ترین اور بین الاقوامی طبی آلات مہیا کردیے ہیں

2023-04-01 13:05

عتبہ حسینہ کے امدادی وفد نے شام میں موجود جبلہ نیشنل ہسپتال کو جدید ترین طبی آلات اور ضروری طبی سامان مہیا کرتے ہوئے ،اس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام شروع کردیا ہے۔

 حرم امام حسین علیہ السلام کی ریلیف اینڈ سپورٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عامر شمری نے ایک بیان میں کہا یہ اقدام مرجعیت دینیہ کے  نمائندے اور عتبہ حسینہ کے متولی شرعی حجت الاسلام مہدی کربلائی حفظہ اللہ کی ہدایت پر ہوا ہے۔ اس ہسپتال کی بحالی میں ری اینیمیشن ہال، ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت اور لیبارٹری شامل یے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کو بحالی کے بعد، جدید ترین طبی آلات اور بین الاقوامی طبی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ ان طبی آلات  میں ان مریضوں کی نگرانی کے آلات جو انتہائی نگہداشت میں رکھے جاتے ہیں ، زندگی بچانے والے شاک ڈیوائسز ،چار لیبارٹریوں کے آلات کہ جن کا لیبارٹری میں موجود ہونا بہت ضروری ہے، شامل ہیں۔
جبکہ اس پہلے ہسپتال، ان آلات سے خالی تھا۔ اس ہسپتال میں میزوں اور قالینوں کے اضافے کے ساتھ ساتھ پچاس بیڈز مزید لگا دیے گئے ہیں۔
 شمری نے اس طرف بھی  اشارہ کیا کہ  ریلیف اور سپورٹ کے لیے عتبہ حسینہ کے تابع وفد نے  پہلے بھی ہسپتال کو وہ ضروری ادویات اور طبی سامان مہیا کیا تھا جو مریض کی ابتدائی طبی امداد میں استعمال ہوتا ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى