نینویٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام محفل قرآنی کا اہتمام

2023-03-26 11:09
حرم امام حسین علیہ السلام کی قسم شئون دینیہ کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام صوبہ نینوی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں محفل انس قرآن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ الصادق الامین کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ خلیل نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی قسم شئون دینیہ و مدارس دینیہ کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام صوبہ نینوی میں رمضان المبارک میں مردوں اور عورتوں کے لئے قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں لحن اور تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انس القرآن محفل تلعفر کے مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے۔ مردوں کے لئے الخضزاء میں، حسینیہ عبد اللہ رضیع میں اور الحکیم مسجد میں یہ محفل منعقد کی گئی ہے، جبکہ خواتین کے لئے بھی اس محفل کو مختلف مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سر فہرست معلمین،جزیرہ ،اور الزہراء کے علاقے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مرکز پچھلے تین سالوں سے اس طرح کی محافل قرآنی کا اہتمام کر رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور مسلسل شرکت کرنے والوں کو مختلف انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ امیر موسوی ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى