حرم امام حسین ع کے زیراہتمام، لبنان میں پرائمری سکول کے طلباء کے لیے قرآنی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے
2023-03-23 16:27
عتبہ حسینہ نے بین الاقوامی تبلیغ قرآنی مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے، لبنان کے شہر نبطیہ کے جنوب میں پرائمری سکول کے طلباء کے لیے ایک قرآنی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔
لبنان میں مرکز کی فرع کے مسئول علی ابو الحسن نے کہا کہ عتبہ حسینہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہے بشمول سکول کے طلباء۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے اپنے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔
سال بھر علم حاصل کرنے کے لیے بہت سی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، جن میں کلاسز کے لیے سکول کے اندر قرآنی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح بھی شامل ہے تاکہ ان کے تعلیمی پروگرام کو گرمیوں کی چھٹیوں تک محدود نہ رکھا جائے۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ قرآنی سرگرمیاں اور پروگرامز لبنان میں مرکز کی فرع کے تحت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔
مزید برآں انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی طریقہ کار میں قرآن پاک کی تلاوت کے احکام سکھانے کے اسباق کے علاوہ آسان حفظ بھی شامل ہے جیسے کہ انتیسویں اور تیسویں پارے کو حفظ کے لیے انتخاب کرنا ۔
انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ انسٹی ٹیوٹ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو قبول کرتا ہے۔
امیر موسوی
ابو علی