عتبہ حسینہ کے تابع ہسپتال میں توسیع کے بعد آپریشن کا خرچ صرف پانچ ہزار دینار

2023-03-20 11:30

عتبہ حسینہ کے تابع ہسپتال میں توسیع کے بعد آپریشن کا خرچ صرف پانچ ہزار دینار

مرجع دینی اعلی کے نمائندے شیخ عبد المہدی کربلائی حفظہ اللہ نے  کربلاء کے گورنر اور دیگر مقامی حکام کی موجودگی میں سفیر امام حسین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال کی نئی توسیع کا افتتاح کیا، جس میں پانچ قسم کی مفت سرجریز متعارف کرائی گئیں ہیں ۔
 شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اس بابرکت مہینے اور انوار محمدیہ کی ولادت کے موقع پر میں ایک اہم نکتہ بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ، یہ جو آپ طبی کاوش اوراس شعبہ میں ترقی کو دیکھ رہے ہیں، یہ دو فریقوں، ایک حرم امام حسین علیہ السلام اور  صوبہ کربلاء اور دوسرا صوبہ کربلاء کے گورنر اور ہیلتھ کے ڈائرکٹر کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون کا نتیجہ یہ عظیم عطیہ ہے کیونکہ ہر کوئی اپنے آپ کو ایک ٹیم سمجھتا ہے۔
 اس اصول کو اگر ہمارے پیارے ملک میں اپنایا جائے تو بہت سے ثمرات حاصل ہوں گے۔ عتبہ حسینہ کی طرف سے انجینئرنگ کے میدان میں کوششیں اور ان سہولیات کی ترقی اور محکمہ صحت کربلاء کے طبی عملے کی موجودگی، فراہم کردہ طبی اور دیگر آلات اسی تعاون کا نتیجہ ہیں جس کی وجہ سے بڑی طبی کوششیں ہوئیں۔
 کربلائی حفظہ اللہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کی توسیع، بحالی، ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے آپ جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ایک اچھی بات ہے، لیکن طبی کوششیں  جیسے نرسیں اور ڈاکٹرز  یہ شکریہ کے مستحق ہیں جو دن رات کام کرتے ہیں۔اس طبی کوشش نے اب  یہ نتیجہ دیا ہے کہ یہ ممتاز طبی سہولیات صرف  کربلاء کے رہنے والوں کے لیے نہیں ہیں بلکہ عراق کے تمام صوبوں کے لیے ہیں۔ 
 انہوں نے ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور سرجیکل آپریشنز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال چھوٹی ہے مگر  امام حسین علیہ السلام کے جوار کی  برکت سے اس میں ماہانہ آپریشنز کی تعداد ایک ہزار سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔
 اور یہ تعاون ، یکجہتی اور ہر ایک کا یہ احساس کہ وہ اپنے ملک اور عراق کے مریضوں کا ذمہ دار ہے ،ان تمام کا ،یہ نتیجہ نکلا ہے۔ 
اسی طرح ہر کوئی ایک ٹیم کے جذبے سے کام کرتا ہے اور کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں دوسرے سے مقابلہ کر رہا ہوں۔اگرچہ وہ جائز مقابلے جو اس قسم کا نتیجہ دیں ان میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔ 
 اس ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سرجریوں کے معیار میں بہتری آئی ہے، آپریشن کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
 تعاون کے اصول پر کام کرنے کی میری نصیحت،  ہر ایک کے لیے یے اور اس کے لیے بھی ہے جو ذمہ داری کا احساس رکھتا ہے اور یہ احساس رکھتا ہے کہ وہ دوسرے کے لیے بھائی ہے اور اس کو مکمل کرنے والا ہے۔
کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ میں یوں بلکہ ہم ہیں ۔اسی چیز نے  ہم کو یہ عطا کیا ہے۔ 
 اپنی طرف سے، امام حسین علیہ السلام کے سفیر ہسپتال کے انتظامی معاون، انجینئر عباس عبد علی حسن نے کہا ہسپتال میں جدید ترین طبی آلات کو شامل کیا گیا ہے  جیسے آپریٹنگ ڈیوائسز اور دوربین کی جدید ٹیکنالوجی بشمول فریکچرز کے لیے ایک نئی دوربین، انتہائی نگہداشت اور آپریشن کے کمروں کے لیے آلات، ایمرجنسی،آرام اور افاقے اور ایڈوائزری وارڈز کے لیے آلات شامل ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی نئی توسیع میں پانچ نئے تخصصاتی شعبوں کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے معدے کی سرجری، پلاسٹک سرجری (پیدائشی نقائص اور جلنے وغیرہ سے)، ناک، کان اور گلے کی سرجری، بچوں کی سرجری، سینے اور خون کی شریانوں کی سرجری۔  چوتھے ہال کو خاص قسم کے آپریشنز کے لیے مختص کیا گیا ہے جو چھ گھنٹے جاری رہتے ہیں۔
 انہوں نے اس پر بھی زور دیا کہ ہسپتال میں متعلقہ شعبے میں جانے کے لیے درکار پرچی کی قیمت تین ہزار دینار یے جبکہ آپریشن کے لیے درکار پرچی کی قیمت پانچ ہزار دینار یے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى