عراق میں جمہوریہ کروشیا کے سفیر نے کربلا کا دورہ کیا۔
2023-03-14 20:15
عراق میں جمہوریہ کروشیا کے سفیر نے کربلا کا دورہ کیا۔
عراق میں جمہوریہ کروشیا کے سفیر جناب ایوان یورچ نے کربلاء مقدسہ کا دورہ کیا اور انہیں عتبہ عباسیہ کے صحت، تعلیم اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یورچ نے پاک مرقد کی زیارت اور عتبہ مقدسہ کے منصوبوں کا دورہ کرنے کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ جو کچھ اس شہر میں انجام دیا گیا ہے، میں اس سےبہت متاثر ہوں خاص طور پر اس وژن سے جو عتبہ مقدسہ کے پاس ہے، وہ اس کو نہ صرف کربلاء میں بلکہ عراق کے تمام صوبوں میں مکمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے بہت اہم ہیں، خاص طور پر صحت، تعلیم اور دیگر اسٹریٹجک منصوبے جو شہر کربلا اور عراق کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔