بہروں کی اکیڈمی نے کربلاء میں امام حسین علیہ السلام کی نصف شعبان کی زیارت کا احیاء کیا۔

2023-03-09 23:42

بہروں کی اکیڈمی نے کربلاء میں امام حسین علیہ السلام کی نصف شعبان کی زیارت کا احیاء کیا۔

عتبہ حسینہ میں ہیلتھ اینڈ یونیورسٹی ایجوکیشن اتھارٹی کے تابع ڈیف اکیڈمی نے امام حسین علیہ السلام کی نیمہ شعبان المعظم کی زیارت کا احیاء کیا اور اس موقع پر عراق کے اندر اور باہر سے آئے ہوئے متعدد بہرے بھائیوں کی موجودگی میں ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا۔

 ڈیف اکیڈمی کے ڈائریکٹر باسم عطوانی نے کہا ہم نے انسانیت کے نجات دہندہ، امام حجت منتظر  علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا اور عراق کے مختلف صوبوں سے  زیارت نیمہ  شعبان کو آنے والے بہرے زائرین بھائیوں کا استقبال کیا اور انہیں تین دن تک رہائش اور کھانے سمیت مختلف خدمات فراہم کیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیمہ  شعبان کی زیارت کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں اکیڈمی کے ملازمین  اور بہت سے بہرے بھائیوں نے شرکت کی کہ جہاں اس بابرکت مناسبت  کے متعلق نصیحتیں  کی گئیں۔
اس پروگرام میں حسینی شاعر جعفر قریشی اور شاعر سید تقی موسوی کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس مناسبت کے حوالے سے نظموں اور قصائد کے ساتھ شرکت کی۔
اس پروگرام میں ان قصائد اور نظموں کا بہرے بھائیوں کے لیے اشاروں کی زبان میں ترجمہ کیا گیا اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا تاکہ یہ دنیا میں موجود  زیادہ سے زیادہ بہرے بھائیوں تک پہنچ سکے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى